نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2392. ایام صبر میں پابند شریعت رہنے کا اجر و ثواب

حدیث نمبر: 3706
-" إن من ورائكم أيام الصبر، للمتمسك فيهن يومئذ بما أنتم عليه أجر خمسين منكم قالوا: يا نبي الله أو منهم؟ قال: بل منكم".
بنو مازن بن صعصہ کے بھائی سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بعد والا زمانہ صبر آزما ہو گا، اس وقت (‏‏‏‏حق کو) تھامنے والے کو تمہارے پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر ثواب ملے گا۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! کیا ا‏‏‏‏ن میں سے (‏‏‏‏پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر) ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ (‏‏‏‏اس کا اجر) تم میں سے (‏‏‏‏پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر) ہو گا۔