نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2388. فتنوں سے بچ جانے والا اور آزمائشوں میں صبر کرنے والا سعادت مند ہے

حدیث نمبر: 3700
-" إن السعيد لمن جنب الفتن ولمن ابتلي فصبر".
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعادت مند انسان وہ ہے جسے فتنوں سے بچا لیا گیا اور وہ جسے ابتلاء و آزمائش میں تو ڈال دیا گیا لیکن اس نے صبر کیا۔