نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2384. شراب کا نام تبدیل کر کے اسے حلال سمجھا جائے گا

حدیث نمبر: 3691
-" إن أول ما يكفئ - يعني الإسلام - كما يكفأ الإناء - يعني الخمر -، فقيل: كيف يا رسول الله، وقد بين الله فيها ما بين؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يسمونها بغير اسمها".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلی چیز جسے اسلام سے نکال دیا جائے وہ شراب ہے (‏‏‏‏یعنی اس کے بارے میں اسلام کے حکم کی پروا نہیں کی جائے گی)۔ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیسے ہو گا؟ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے پوری وضاحت فرما دی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے۔

حدیث نمبر: 3692
-" ليستحلن طائفة من أمتي الخمر باسم يسمونها إياه، (وفي رواية): يسمونها بغير اسمها".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا ایک گروہ شراب کا نام تبدیل کر کے اسے جائز و حلال سمجھے گا۔