نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2368. دن بدن شر و فساد عام ہوتا جائے گا

حدیث نمبر: 3670
-" ما من عام إلا الذي بعده شر منه حتى تلقوا ربكم".
زبیر بن عدی کہتے ہیں: ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور حجاج کی طرف سے ہونے والی تکلیف کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر بعد والا سال پہلے والے سال سے برا ہو گا، (‏‏‏‏ یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا) حتیٰ کہ تم اپنے رب سے جا ملو گے۔