نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2363. قاری قرآن بھی دین سے دور؟

حدیث نمبر: 3659
-" ليقرأن القرآن ناس من أمتي يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے بعض لوگ قرآن تو پڑھیں گے، لیکن وہ دین اسلام سے (‏‏‏‏بیگانے ہو کر) یوں نکلیں گے جیسے تیر شکار سے پار ہو جاتا ہے۔