نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2362. قرآن پڑھنے والے دجال کے ساتھ؟

حدیث نمبر: 3658
-" ينشأ نشء يقرءون القرآن لا يجاوز تراقيهم، كلما خرج قرن قطع حتى يخرج في أعراضهم الدجال".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ایسے لوگ بھی پیدا ہوں گے جو قرآن مجید تو پڑھیں گے لیکن وہ ان کی ہنسلی کی ہڈی (‏‏‏‏یعنی حلق) سے نیچے نہیں اترے گا (‏‏‏‏یعنی وہ اس سے متاثر نہیں ہوں گے)، جب ان کی ایک لہر اٹھے گی تو اسے روک دیا جائے گا، (‏‏‏‏یہ سلسلہ جاری رہے گا) حتیٰ کہ ان لوگوں کے بڑے لشکروں میں دجال ظاہر ہو گا۔