نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر


حدیث نمبر: 3573
-" لا يذهب الليل والنهار، حتى يملك رجل من الموالي يقال له: جهجاه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شب و روز کا سلسلہ اس وقت تک ختم نہیں ہو گا، جب تک جہجاہ نامی غلام بادشاہ نہیں بنے گا۔

حدیث نمبر: 3574
- (بين يدي الساعة، تقاتلون قوماً نعالهم الشعر؛ وهو هذا البارز (¬1) - وقال سفيان مرة: وهم أهل البازر (¬2) -).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت سے قبل تم ایسے لوگوں سے قتال کرو گے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے اور یہی لوگ ہیں مسلمانوں سے لڑنے والے۔ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عمرو بن تغلب اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next