نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر


حدیث نمبر: 3571
-" لا تقوم الساعة حتى يتسافدوا في الطريق تسافد الحمير، قلت: إن ذلك لكائن؟ قال: نعم ليكونن".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب ایسے نہیں ہو گا کہ لوگ گدھوں کی طرح راستوں میں باہم جفتی کریں گے۔ ‏‏‏‏ میں نے کہا: کیا ایسے بھی ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ ہاں، ضرور ہو گا۔ ‏‏‏‏

حدیث نمبر: 3572
-" لا يذهب الليل والنهار حتى تعبد اللات والعزى , فقالت عائشة: يا رسول الله إن كنت لأظن حين أنزل الله * (هو الذي أرسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ولو كره المشركون) * أن ذلك تاما , قال: إنه سيكون من ذلك ما شاء الله". الحديث." لا يذهب الليل والنهار حتى تعبد اللات والعزى , فقالت عائشة: يا رسول الله إن كنت لأظن حين أنزل الله * (هو الذي أرسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ولو كره المشركون) * أن ذلك تاما , قال: إنه سيكون من ذلك ما شاء الله". الحديث.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت تک شب و روز کا سلسلہ ختم نہیں ہو گا، جب تک لات و عزیٰ کی عبادت نہیں کی جائے گی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: «هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ» (۹-التوبة: ٣٣) اسی نے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا ہے کہ اسے دوسرے تمام مذہبوں پر غالب کر دے، اگرچہ مشرک برا مانیں۔ تو مجھے گمان ہوا کہ یہ دین اب مکمل رہے گا (‏‏‏‏اور کوئی خرابی پیدا نہیں ہو گی)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک اللہ چاہے گا، دین مکمل رہے گا۔
Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next