نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث
فتنے، علامات قیامت اور حشر

2323. بیت اللہ پر چڑھائی کرنے والوں کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا

حدیث نمبر: 3556
-" لا تنتهي البعوث عن غزو هذا البيت، حتى يخسف بجيش منهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مختلف لشکر بیت اللہ میں جنگ کرنے سے باز نہیں آئیں گے، حتیٰ کہ ان کے ایک لشکر کو زمین میں دھنسا دیا جائےگا۔