نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2313. بنو ابی العاص کی مذمت

حدیث نمبر: 3534
-" إذا بلغ بنو أبي العاص ثلاثين رجلا، اتخذوا دين الله دخلا وعباد الله خولا ومال الله عز وجل دولا".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ابوعاص کے بیٹوں کی تعداد تیس مردوں تک پہنچے گی تو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے دین میں عیب و نقص نکالیں گے، بندگان خدا کو غلام بنا لیں گے اور اللہ تعالیٰ کے مال آپس میں ہی ادل بدل کریں گے۔ ‏‏‏‏ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوسیعد خدری، سیدنا ابو ذرغفاری، سیدنا معاویہ بن سفیان اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

حدیث نمبر: 3535
- (إنّي رأيتُ في منامي؛ كأنّ بني الحكمِ بن أبي العاصِ يَنْزُونَ على منْبري كما تنزُو القردةُ).
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ بنو حکم بن ابوعاص میرے منبر پر بندروں کی طرح کود رہے ہیں۔ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اور سعید بن مسیب سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنی حدیث میں مذکورہ بالا حدیث کے ساتھ یہ الفاظ بھی روایت کئے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی وفات تک پورے زور سے ہنستے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔