نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2309. جناب اویس رحمہ اللہ کی فضیلت

حدیث نمبر: 3530
-" خير التابعين رجل من قرن يقال له أويس".
اسیر بن جابر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا اویس قرنی سے کہا میرے لیے بخشش کی دعا کرو۔ انہوں نے کہا: آپ اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ میرے لیے استغفار کریں، کیونکہ آپ اصحاب رسول میں سے ہیں۔ سیدنا عمر نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: قرن قبیلے کا اویس نامی آدمی بہترین تابعی ہو گا۔