نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2308. اہل یمن کی فضیلت

حدیث نمبر: 3526
-" أهل اليمن أرق قلوبا وألين أفئدة وأنجع طاعة".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: یمنی لوگ انتہائی رحمدل اور نرم دل ہیں اور اطاعت و فرمانبراداری کے ذریعے سب سے زیادہ فلاح یاب ہونے والے ہیں۔

حدیث نمبر: 3527
-" قد أقبل أهل اليمن وهم أرق قلوبا منكم (قال أنس): وهم أول من جاء بالمصافحة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب اہل یمن آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یمنی لوگ آ گئے ہیں، یہ تم سے زیادہ نرم دل والے ہیں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مصافحہ کیا۔
1    2    Next