نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2307. سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے مناقب و کرامات اور شہادت

حدیث نمبر: 3519
-" اهتز العرش لموت سعد بن معاذ من فرح الرب عز وجل".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی موت پر ربّ تعالیٰ خوش ہوئے تو عرش جھوم گیا۔ ‏‏‏‏

حدیث نمبر: 3520
- (أتعجبون من هذه؟ فو الذي نفسي بيده، لمناديل سعد ابن معاذ في الجنة خير منها)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کے اکيدر دومہ نے صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ریشم کا جبہ بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زیب تن کیا، لوگوں کو تعجب ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: کیا تمہیں اس پر تعجب ہو رہا ہے؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس جبے سے بہتر ہیں۔ ‏‏‏‏ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بطور ہدیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا! اے اللہ کے رسول! آپ اسے ناپسند کرتے ہیں تو میں کیسے پہنوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! میں نے تو تیری طرف بھیجا ہے تاکہ تم کسی کو فروخت کر کے کوئی مال حاصل کر لو۔ ‏‏‏‏ یہ واقعہ ریشم کے حرام ہونے سے پہلے کا ہے۔
1    2    3    4    Next