نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2292. صحابہ کرام کی برکتیں

حدیث نمبر: 3489
-" أوقدوا واصطنعوا، أما إنه لا يدرك قوم بعدكم صاعكم ولا مدكم".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے مقام پر فرمایا: رات کو آگ نہ جلایا کرو۔ بعد میں ایک دن فرمایا: آگ جلاؤ اور کھانا تیار کرو، خبردار! تمہارے بعد والے تمہارے صاع اور مد (‏‏‏‏جیسے پیمانوں) کو نہیں پا سکیں گے۔