نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2290. سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت

حدیث نمبر: 3475
-" هذا أمين هذه الأمة. يعني أبا عبيدة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یمنی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: ‏‏‏‏ ہمارے ساتھ کوئی ایسا آدمی بھیجیں جو ہمیں سنت اور اسلام کی تعلیم دے۔ آپ نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: یہ اس امت کا امین ہے۔

حدیث نمبر: 3476
-" هذا أمين هذه الأمة، يعني أبا عبيدة بن الجراح".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب اہل یمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ کوئی مبلغ بھیجیں جو ہمیں سنت اور اسلام کی تعلیم دے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےسیدنا ابوعبیدہ بن جراح کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: یہ اس امت کاامین ہے۔