نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2277. سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت

حدیث نمبر: 3457
-" سيد الشهداء حمزة بن عبد المطلب، ورجل قام إلى إمام جائر فأمره ونهاه فقتله".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏دو بندگان خدا) شہیدوں کے سردار ہیں: (‏‏‏۱) حمزہ بن عبدالمطلب اور وہ آدمی جس نے ظالم حکمران کو (‏‏‏‏ شریعت کے مطابق) حکم دیا اور (‏‏‏‏ حرام امور سے) منع کیا، لیکن اس نے اسے قتل کر دیا۔