نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2261. چار بہنیں صحابیات

حدیث نمبر: 3441
-" الأخوات الأربع: ميمونة وأم الفضل وسلمى وأسماء بنت عميس - أختهن لأمهن - مؤمنات".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چار بہنیں مومنہ ہیں: میمونہ، ام الفضل، سلمیٰ، اسما بنت عمیس۔ مؤخر الذکر، اول الذکر تینوں کی اخیافی (‏‏‏‏یعنی ماں کی طرف سے) بہن ہے۔