نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2257. سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی فضیلت

حدیث نمبر: 3433
-" العباس عم رسول الله صلى الله عليه وسلم وإن عم الرجل صنو أبيه".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عباس، رسول اللہ کے چچا ہیں اور چچا باپ کی ایک قسم ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عمر بن خطاب، سیدنا حسن بن مسلم مکی، سیدنا علی بن ابوطالب اور سیدنا عبدالمطلب بن ربعیہ بن حارث رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔

حدیث نمبر: 3434
- (هذا العباس بن عبد المطلب، أجود قريش كفاً، وأوصلها).
سیدنا سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: ‏‏‏‏ یہ عباس بن عبدالمطلب ہیں، قریش کے سب سے زیادہ سخی اور صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔
1    2    Next