نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2255. قبیلہ مضر کی مذمت

حدیث نمبر: 3431
-" إن هذا الحي من مضر، لا تدع لله في الأرض عبدا صالحا إلا فتنته وأهلكته حتى يدركها الله بجنود من عباده، فيذلها حتى لا تمنع ذنب تلعة".
ابوطفیل کہتے ہیں کہ میں اور عمرو بن صلیع، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: یہ مضر کا قبیلہ اللہ تعالیٰ کے ہر بندے کو فتنے میں مبتلا کرے گا اور اس کی ہلاکت کا سبب بنتا رہے گا، حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لشکروں کے ذریعے اس کی اس طرح گرفت کرے گا اور اسے ذلیل کر دے گا کہ وہ کسی نالہ کی دم نہ بچا سکے گا۔