نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2253. برائی کا انکار کرنے والے امتیوں کی فضیلت

حدیث نمبر: 3429
-" إن من أمتي قوما يعطون مثل أجور أولهم، ينكرون المنكر".
سیدنا عبدالرحمٰن بن حضرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: میری امت میں ایسے لوگ بھی آئیں گے جنہیں پہلوں کی طرح ثواب ملے گا۔ (‏‏‏‏ ان کی امتیازی صفت یہ ہو گی کہ) وہ برائی کا انکار کریں گے۔