نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2252. سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی فضیلت

حدیث نمبر: 3427
-" إن العلماء إذا حضروا ربهم عز وجل، كان معاذ بين أيديهم رتوة (¬1) بحجر".
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب علما اپنے رب کے پاس حاضر ہوں گے تو معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ایک پتھر کی پھینک پر ان کے آگے آگے ہوں گے۔ یہ حدیث سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور محمد بن کعب، ابوعون اور حسن بصری سے مرسلاً مروی ہے۔

حدیث نمبر: 3428
-" معاذ بن جبل أعلم الناس بحلال الله وحرامه".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے حلال کردہ اور حرام کردہ امور کو سب سے زیادہ جاننے والے معاذ بن جبل ہیں۔