نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2250. بحیثیت شاعر سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کی فضیلت

حدیث نمبر: 3422
-" إن الله يؤيد حسان بروح القدس ما نافح أو فاخر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے لیے مسجد میں منبر رکھتے تھے، وہ اس پر کھڑے ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برتری ثابت کرنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرنے میں (‏‏‏‏اشعار) پڑھتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: جب تک حسان رسول کے دفاع میں یا میری برتری ثابت کرنے میں اشعار پڑھتا رہتا ہے، اللہ تعالیٰ جبریل امین کے ذریعے اس کی مدد کرتا رہتا ہے۔

حدیث نمبر: 3423
-" يا حسان! أجب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، اللهم أيده بروح القدس".
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف نے سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو قسم دیتے ہوئے کہا: میں تجھے اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: حسان! رسول اللہ کی طرف سے جواب دے، اے اللہ! روح القدس (‏‏‏‏ جبریل امین) کے ذریعے اس کی مدد فرما۔ سیدنا ابوہریرہ نے کہا: جی ہاں۔
1    2    Next