نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2241. سیدنا حذیفہ اور ان کی ماں رضی اللہ عنہا کے لیے دعائے مغفرت

حدیث نمبر: 3411
-" اللهم اغفر لحذيفة ولأمه".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز مغرب پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو عشاء کی نماز تک (‏‏‏‏نفلی) نماز پڑھتے رہے، جب نماز عشاء سے فارغ ہو کر نکلے تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ہو لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ کون ہے؟ میں نے کہا: حذیفہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! حذیفہ اور اس کی ماں کو بخش دے۔