نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2234. بعد میں آنے والے فرزندان امت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت

حدیث نمبر: 3400
-" أشد أمتي لي حبا قوم يكونون أو يخرجون بعدي يود أحدهم أن أعطى أهله وماله وأنه رآني".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏ میری امت میں سے مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جو میرے بعد پیدا ہوں گے، ان میں سے ہر ایک چاہے گا کہ مجھے دیکھنے کے لیے اپنے اہل و عیال اور مال و منال قربان کر دے۔ ‏‏‏‏

حدیث نمبر: 3401
-" إن أناسا من أمتي يأتون بعدي، يود أحدهم لو اشترى رؤيتي بأهله وماله".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں میرے بعد ایسے لوگ بھی آئیں گے، کہ جن کی چاہت یہ ہو گی کہ وہ اپنے اہل و عیال اور مال و منال کا فدیہ دے کر میری زیارت کر لیں۔