نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2194. صحابہ کرام کی فضیلت

حدیث نمبر: 3303
- (كان يقولُ: إنّ الخيرَ خيرُ الآخرِة، أو قال: اللهم لا خير إلا خيرُ الآخرة فاغفر للأنصارِ والمهاجرة).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: بھلائی تو آخرت کی ہی بھلائی ہے۔ یا یوں فرمایا: اے اللہ! بھلائی نہیں ہے مگر آخرت کی بھلائی پس تو انصاریوں اور مہاجروں کو بخش دے۔

حدیث نمبر: 3304
-" إذا ذكر أصحابي فأمسكوا، وإذا ذكر النجوم فأمسكوا، وإذا ذكر القدر فأمسكوا".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میرے صحابہ کا تذکرہ ہونے لگے تو خاموش رہنا، جب ستاروں کا ذکر ہونے لگے تو خاموش رہنا اور جب تقدیر کے مسئلے کا ذکر ہونے لگے تو خاموش رہنا۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا ثوبان، سیدنا عبدللہ بن عمر رضی اللہ عنہم اور طاؤس سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔
1    2    Next