نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2184. سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب

حدیث نمبر: 3271
-" من كنت مولاه، فعلي مولاه، اللهم وال من والاه، وعاد من عاداه".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا میں دوست ہوں، علی بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ! تو علی کو دوست بنانے والے کا دوست بن جا اور اس سے دشمنی رکھنے والے کا وشمن بن جا۔ یہ حدیث سیدنا زید بن ارقم، سیدنا سعد بن ابو وقاص، سیدنا بریدہ بن حصیب، سیدنا علی بن ابوطالب، سیدنا ابوایوب انصاری، سیدنا برا بن عازب، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا انس بن مالک، سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

حدیث نمبر: 3272
-" أيها الناس! لا تشكوا عليا، فوالله إنه لأحسن في ذات الله - أو في سبيل الله - من أن يشكى".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شکایت کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، خطبہ دیا اور یہ بھی کہا: لوگو! علی کی شکایت مت لگایا کرو۔ اللہ کی قسم! وہ اللہ تعالیٰ کی ذات یا اللہ تعالیٰ کے راستے میں اس بات سے اعلیٰ ہے کہ اس کی شکایت کی جائے۔
1    2    3    4    5    Next