نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص


حدیث نمبر: 3240
-" أنت عتيق الله من النار، قاله لأبي بكر".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم آگ سے آزاد شدہ آدمی ہو۔

حدیث نمبر: 3241
-" ما أحد أعظم عندي يدا من أبى بكر رضي الله عنه، واساني بنفسه وماله وأنكحني ابنته".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھی نہیں جو مجھ پر ابوبکر کی بہ نسبت زیادہ احسان کرنے والا ہو، انہوں نے جان و مال کو میری حمایت میں صرف کر دیا اور اپنی بیٹی (‏‏‏‏ عائشہ) کی مجھ سے شادی بھی کی۔
Previous    1    2    3    4    5    6    Next