نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص


حدیث نمبر: 3228
- (بَشِّروا خديجة في الجنة ببيت من قصبٍ , لا صخب فيه ولا نصَب).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خدیجہ کو جنت میں یاقوت والے موتیوں کے گھر کی خوشخبری سنا دو، اس میں شور و غل ہو گا نہ تعب و تکان۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن ابو اوفیٰ، سیدہ عائشہ، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن جعفر اور ایک اور صحابی رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔

حدیث نمبر: 3229
-" أمرت أن أبشر خديجة ببيت (في الجنة) من قصب لا صخب فيه ولا نصب". ورد من حديث جمع من الصحابة منهم عبد الله بن جعفر - وهذا لفظه وعائشة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا کہ میں (‏‏‏‏اپنی بیوی) خدیجہ کو جنت میں یاقوت سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری سناؤں، جس میں شور و غل ہو گا نہ دکھ درد۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن جعفر، سیدہ عائشہ، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن ابواوفی اور کئی صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
Previous    1    2    3    4    5    Next