نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2173. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا

حدیث نمبر: 3224
-" من رآني في المنام، فكأنما رآني في اليقظة إن الشيطان لا يستطيع أن يتمثل بي".
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا، گویا کہ اس نے مجھے بیداری کی حالت میں دیکھا، کیونکہ شیطان میری صورت میں ڈھلنے کی سکت نہیں رکھتا۔

حدیث نمبر: 3225
-" كان لا يخيل على من رآه".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جو آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھتا، وہ محض خیالی چیز نہ ہوتی تھی۔