نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2169. سیدنا ابراہیم، سیدنا عیسی، سیدنا موسی اور سیدنا محمد علیہم الصلاۃ و السلام کی خصوصیات

حدیث نمبر: 3219
-" ولد آدم كلهم تحت لوائي يوم القيامة، وأنا أول من تفتح له أبواب الجنة".
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اصحاب رسول نے کہا: ابراہیم علیہ السلام خلیل اللہ ہیں، عیسی علیہ السلام اللہ تعالیٰ کا کلمہ اور روح ہیں اور سیدنا موسی ‏‏‏‏علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ نے کلام کی ہے۔ اے اللہ کے رسول! آپ کو کیا عنایت کیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت آدم ‏‏‏‏علیہ السلام کی ساری اولاد میرے جھنڈے تلے ہو گی، میں وہ شخصیت ہوں جس کے لیے سب سے پہلے جنت کے دروازے کھولے جائیں گے۔