نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2166. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک

حدیث نمبر: 3212
- (كان ضخم اليدين والقدمين، حسن الوجه، لم أرَ بعدَه ولا قبله مثله).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موٹے ہاتھوں اور پیروں والے اور خوبصورت چہرے والے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اور آپ کے بعد آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا۔

حدیث نمبر: 3213
-" كان شبح الذراعين، أهدب أشفار العينين، بعيد ما بين المنكبين، يقبل جميعا ويدبر جميعا، لم يكن فاحشا ولا متفحشا ولا صخابا في الأسواق".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھرے ہوئے بازوؤں والے اور لمبی پلکوں والے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان فاصلہ زیادہ تھا۔ پورے وجود کے ساتھ متوجہ ہوا کرتے تھے اور پورے وجود کے ساتھ پیٹھ پھیرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بدخلق تھے نہ بدزبان اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بازاروں میں شور کرنے والے بھی نہیں تھے۔
1    2    Next