نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2161. خیر و بھلائی کے امور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حرص، مظلوم کی مدد کے لیے عہد و پیمان کی خواہش

حدیث نمبر: 3207
-" شهدت حلف المطيبين مع عمومتي - وأنا غلام - فما أحب أن لي حمر النعم وأني أنكثه".
سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے چچاؤں کے ساتھ «مطيبين» کے معاہدے میں شریک ہوا، اس وقت میں ایک لڑکا تھا، اب بھی میں ایسے عہد و پیمان کو سرخ اونٹوں کے عوض توڑنے کے لیے تیار نہیں۔