نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2141. آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت تھے

حدیث نمبر: 3184
-" يا أيها الناس إنما أنا رحمة مهداة".
سیدنا ابوصالح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏لوگو! میں رحمت مجسم بن کر آیا ہوں، جو (‏‏‏‏اہل جہان کے لیے) ایک ہدیہ ہے۔

حدیث نمبر: 3185
- (إنِّي لم أُبعَث لعّاناً، وإنما بعثتُ رحمةً).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! مشرکوں کے حق میں بددعا کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے لعنت کرنے والا نہیں، رحمت والا بنا کر بھیجا گیا۔