نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

2135. آپ صلی اللہ علیہ وسلم صاحب جوامع الکلم تھے

حدیث نمبر: 3177
-" أعطيت فواتح الكلم وخواتمه، قلنا: يا رسول الله علمنا مما علمك الله عز وجل، فعلمنا التشهد".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے جامع اور خاتم کلمے عطا کیے گئے ہیں۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو تعلیمات دی ہیں ان میں سے ہمیں بھی کچھ سکھا دیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تشہد سکھایا۔