نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2103. اسم اعظم

حدیث نمبر: 3129
-" اسم الله الأعظم في سور من القرآن ثلاث: في البقرة وآل عمران وطه".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم قرآن مجید کی ان تین سورتوں میں ہے: سورۃ البقرہ، سورۃ آل عمران اور سورۃ طٰہٰ۔

حدیث نمبر: 3130
(لقد سألت الله باسم الله الأعظم: الذى إذا دعي به أجاب، وإذا سئل به أعطى).
سیدنا انس بن ملک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے سنا: اے اللہ! ساری تعریف تیرے لیے ہے، تو ہی معبود برحق ہے، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تو محسن (‏‏‏‏اور انعام نواز) ہے، تو آسمانوں اور زمین کا موجد ہے، اے جلال و اکرام والے! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (‏‏‏‏یہ دعا سن کر) فرمایا: تو نے اللہ تعالیٰ سے اس کے اسم اعظم کے ساتھ سوال کیا ہے، کہ جس کا واسطہ دے کر پکارا جائے تو وہ جواب دیتا ہے اور جس کے واسطہ سے اس سے (‏‏‏‏کسی چیز کا) سوال کیا جائے تو وہ دیتا ہے۔