نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2094. مظلوم کی بددعا مقبول ہوتی ہے

حدیث نمبر: 3110
-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تحمل على الغمام، يقول الله جل جلاله: وعزتي وجلالي لأنصرنك ولو بعد حين".
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم کی بددعا سے بچو، کیونکہ اسے بادلوں پر اٹھا لیا جاتا ہے (‏‏‏‏یعنی فوراً قبول ہو جاتی ہے)۔ اللہ تعالیٰ کہتے ہیں: میری عزت کی قسم اور میرے جلال کی قسم! میں تیری مدد ضرور کروں گا، اگرچہ کچھ وقت کے بعد کروں۔

حدیث نمبر: 3111
-" اتقوا دعوة المظلوم، فإنها تصعد إلى السماء كأنها شرار".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم کی بددعا سے بچو، یہ چنگاریوں کی طرح آسمان کی طرف اٹھتی ہے۔
1    2    Next