نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم


حدیث نمبر: 3093
-" كان إذا أصبح قال: اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور وإذا أمسى قال: اللهم بك أمسينا وبك أصبحنا وبك نحيا وبك نموت وإليك المصير".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بوقت صبح یہ دعا پڑھتے: اے اللہ! تیرے ساتھ ہم نے صبح کی اور تیرے ساتھ ہم نے شام کی اور تیرے ساتھ ہم زندہ ہیں اور تیرے ساتھ ہم مریں گے اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے۔ اور شام کے وقت یہ دعا پڑھتے: اے اللہ! ہم نے تیرے ساتھ شام کی اور تیرے ساتھ ہم نے صبح کی اور تیری قدرت کے ساتھ ہم زندہ ہیں اور تیری قدرت کے ساتھ ہم مریں گے اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

حدیث نمبر: 3094
-" من قال في يوم مائتي مرة [مائة إذا أصبح، ومائة إذا أمسى]:" لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير"، لم يسبقه أحد كان قبله ولا يدركه أحد كان بعده إلا من عمل أفضل من عمله".
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے، وہ ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کو سو (۱۰۰) دفعہ اور شام کو سو (‏‏‏‏۱۰۰) دفعہ یعنی کل دو سو (‏‏‏‏۲۰۰) دفعہ یہ کلمہ پڑھا: «لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» اللہ ہی معبود برحق ہے، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے، ساری تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تو (‏‏‏‏مقام و مرتبہ کے لحاظ) اس سے پہلے والے اس سے سبقت لے سکیں گے نہ بعد والے اس کے (‏‏‏‏مقام تک) رسائی حاصل کر سکیں گے، ہاں وہ آدمی جو اس سے زیادہ عمل کرے گا۔
Previous    1    2    3    4    5    Next