نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2085. اذکار بعد از نماز

حدیث نمبر: 3076
-" اقرءوا المعوذات في دبر كل صلاة".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نماز کے بعد معوّذات (‏‏‏‏سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھا کرو۔

حدیث نمبر: 3077
-" اللهم اغفر لي وتب علي إنك أنت التواب الغفور [مائة مرة]".
ایک انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے آخر میں (‏‏‏‏یا اس کے بعد) یہ دعا سو دفعہ پڑھے ہوئے سنا: اے اللہ! تو مجھے بخش دے، میری توبہ قبول کر، بیشک تو توبہ قبول کرنے والا، بخشنے ولا ہے۔
1    2    3    4    Next