نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2074. کن لوگوں کی دعائیں مقبول ہیں؟

حدیث نمبر: 3064
-" ثلاث دعوت لا ترد: دعوة الوالد ودعوة الصائم ودعوة المسافر".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ تین دعائیں رد نہیں کی جا تیں: والد کی دعا، روزے دار کی دعا اور مسافر کی دعا۔

حدیث نمبر: 3065
-" ثلاثة لا يرد دعاؤهم: الذاكر الله كثيرا ودعوة المظلوم والإمام المقسط".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین افراد کی دعائیں رد نہیں ہوتیں: اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے والے (‏‏‏‏کی دعا)، مظلوم کی دعا اور انصاف پرور امیر کی دعا۔