نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2064. سخت ہوا چلتے وقت کی دعا

حدیث نمبر: 3052
-" كان إذا اشتدت الريح يقول: اللهم لقحا لا عقيما".
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سخت ہوا چلتی تو فرماتے: اے اللہ! یہ ہوائیں مفید (‏‏‏‏یعنی نر اور مادہ درختوں کو باردار کرنے والی اور بارش برسانے والی) ہوں نہ کہ عدم افادیت والی۔

حدیث نمبر: 3053
-" كان إذا هاجت ريح شديدة قال: اللهم إني أسألك من خير ما أرسلت به، وأعوذ بك من شر ما أرسلت به".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب تند و تیز ہوا چلتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس کی بھلائی کا اور اس چیز کی بھلائی کا جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔