نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2058. کرب و اذیت کے وقت کا ذکر

حدیث نمبر: 3046
-" اللهم استر عوراتنا، وآمن روعاتنا".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے خندق والے دن کہا: اے اللہ کے رسول! کیا کوئی ذکر ہے، جو ہم (‏‏‏‏اپنی بے چینی دور کرنے کے لیے) کریں، کلیجے تو منہ کو آ گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، کہو: اے اللہ! ہماری خامیوں پر پردہ ڈال اور ہماری گھبراہٹوں کو امن دے۔ پس اللہ تعالیٰ نے دشمنوں پر (‏‏‏‏سخت اور تند و تیز) ہوا چلائی اور انہیں ہوا کے ذریعے شکست دے دی۔

حدیث نمبر: 3046M
-" إذا أصاب أحدكم غم أو كرب فليقل: الله، الله ربي لا أشرك به شيئا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل بیت کو جمع کرتے اور فرماتے: اگر کوئی غم اور پریشانی میں مبتلا ہو جائے تو وہ کہا کرے: «اللَّهُ، اللَّهُ رَبِّى؛ لاَ أُشْرِكُ بِهِ شَيْئاً» ‏‏‏‏ ‏‏‏‏اللہ، اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔