نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2057. گھبراہٹ کے وقت کی دعا

حدیث نمبر: 3044
- (كان إذا حزبَه أمرٌ، قال: يا حيُ! يا قيُّومُ! برحمتِكَ أستغيثُ).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب کوئی ‏‏‏‏سنگین معاملہ در پیش ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ‏‏‏‏ اے زندہ رہنے والے! اپنے بل پر قائم رہ کر اپنے ماسوا چیزوں کی حفاظت کرنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے تجھے مدد کے لیے پکارتا ہوں۔

حدیث نمبر: 3045
-" كان إذا راعه شيء قال: هو الله ربي لا أشرك به شيئا".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی چیز گھبرا دیتی تو فرماتے: وہ اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔