نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم


حدیث نمبر: 3022
-" كان يدعو بهؤلاء الكلمات: اللهم إني أعوذ بك من غلبة الدين وغلبة العدو وشماتة الأعداء".
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ساتھ دعا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں غلبہ قرض سے، غلبہ دشمن سے اور میری مصیبت پر دشمنوں کے خوش ہونے سے۔

حدیث نمبر: 3023
-" كان من دعائه صلى الله عليه وسلم: اللهم اغفر لي ما قدمت وما أخرت، وما أسررت وما أعلنت، وما أنت أعلم به مني، إنك أنت المقدم والمؤخر، لا إله إلا أنت".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا بھی کرتے تھے: اے اللہ! مجھے بخش دے، یعنی میرے آگے کئے ہوئے اور پیچھے کئے ہوئے (‏‏‏‏گناہوں کو)، اور (‏‏‏‏ان گناہوں کو بھی بخش دے جو) میں نے مخفی اور اعلانیہ طور پر کئے اور (‏‏‏‏ان گناہوں کو) جو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ بیشک تو آگے کرنے والا ہے اور پیچھے کرنے والا ہے اور نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی۔
Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next