نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2049. آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول مختلف دعائیں

حدیث نمبر: 3014
-" يا ولي الإسلام وأهله مسكني الإسلام حتى ألقاك عليه".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے: اے اسلام اور اہل اسلام کے پاسبان! مجھے توفیق دے کہ اسلام کو مضبوطی سے تھامے رکھوں، حتیٰ کہ تجھے جا ملوں۔

حدیث نمبر: 3015
-" يا ولي الإسلام وأهله، ثبتني به حتى ألقاك".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اسلام اور اہل اسلام کے ضامن! میرے دل کو ثابت قدم رکھ، حتیٰ کہ تجھ سے ملاقات ہو جائے۔
1    2    3    4    5    Next