نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2045. جنت کے درجہ وسیلہ کی دعا کرنا

حدیث نمبر: 3008
- (الوسيلةُ درجة عند الله؛ ليس فوقها درجة، فسَلُوا الله أن يؤتيني الوسيلة).
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وسیلہ اللہ کے ہاں (‏‏‏‏جنت کاسب سے اعلیٰ) درجہ ہے، اس کے اوپر کوئی درجہ نہیں تم میرے لیے اللہ تعالیٰ سے اس وسیلے کا سوال کیا کرو۔

حدیث نمبر: 3009
- (صلُّوا عليَّ؛ فإنَّ صلاتكم عليَّ زكاةٌ لكُم، وسلُوا الله لي الوسيلة).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھجا کرو، کیونکہ مجھ پر درود بھیجنا تمہارے لیے باعث برکت ہے اور میرے لیے اللہ تعالیٰ سے وسیلہ کا بھی سوال کیا کرو۔