نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

2038. تسبیح و تحمید اور تہلیل و تکبیر سے گناہ جھڑتے ہیں

حدیث نمبر: 2997
- (إنَّ سبحان اللهِ، والحمدُ للهِ، ولا إله إلا اللهُ، واللهُ أكبرُ تنفضُ الخطايا كما تنفضُ الشجرةُ ورقَها).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹہنی کو پکڑ کر ہلایا، لیکن سارے پتے نہ گرے، پھر ہلایا لیکن سارے پتے نہ گرے، پھر ہلایا تو سارے پتے گر گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک) «سبحان الله»، «الحمد لله»، «لا اله الا الله» اور «الله اكبر» گناہوں کو اس طرح زا ئل کر دیتے ہیں جس طرح کہ اس درخت (‏‏‏‏کی شاخ) نے پتوں کو زائل کر دیا ہے۔