نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

1985. ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرنا

حدیث نمبر: 2921
-" أقرأنيها: * (إنما الصدقات للفقراء والمساكين) * فمدها".
موسیٰ بن یزید کندی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک آدمی کو قرآن مجید پڑھاتے تھے، (‏‏‏‏ ‏‏‏‏ایک دن) اس نے «انما الصدقات للفقراء والمساكين» کو خوش اسلوبی سے تیز تیز پڑھا۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس طرح نہیں پڑھایا، جس طرح تم پڑھ رہے ہو۔ اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے کیسے پڑھایا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے «انما الصدقات للفقرا والمساكين» کھینچ کھینچ کر اور لمبا لمبا کر کے پڑھایا۔