نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

1980. سریلی آواز، قرآن مجید کی زینت ہے

حدیث نمبر: 2915
-" حسن الصوت زينة القرآن".
علقمہ بن قیس کہتے ہیں: میں ایسا آدمی تھا جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی تلاوت کے سلسلہ میں حسن صوت سے نوازا تھا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ میری طرف پیغام بھیجتے، پھر میں ان پر تلاوت کرتا تھا۔ جب میں (‏‏‏‏معینہ) قرأت سے فارغ ہوتا تو وہ کہتے مزید سناؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: حسن صوت، قرآن مجید کی زینت ہے۔

حدیث نمبر: 2916
-" زينوا القرآن بأصواتكم، فإن الصوت الحسن يزيد القرآن حسنا".
سیدنا برا رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن مجید کو اپنی آوازوں کے ساتھ مزین کرو، بیشک خوبصورت آواز اس کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔