نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

1978. قرآن مجید کے حصول کو دنیا کا سبب نہ بنایا جائے، قرآن مجید کی تعلیم پر اجرت لینا کیسا ہے؟

حدیث نمبر: 2908
-" من قرأ القرآن فليسأل الله به، فإنه سيجيء أقوام يقرءون القران يسألون به الناس".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما ایک قاری قرآن کے پاس سے گزرے، وہ تلاوت کر کے لوگوں سے سوال کرتا۔ انہوں نے «إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو قرآن مجید پڑھے وہ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے سوال کرے، عنقریب ایسے لوگ آئیں گے کہ وہ قرآن تو پڑھیں گے لیکن اس پر لوگوں سے سوال کریں گے۔

حدیث نمبر: 2909
-" اقرءوا فكل حسن، وسيجىء أقوام يقيمونه كما يقام القدح، يتعجلونه، ولا يتأجلونه".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے اور ہم میں بدو اور عجمی بھی بیٹھے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پڑھو پڑھو، ہر کوئی درست پڑھ رہا ہے، عنقریب ایسے لوگ آئیں گے کہ وہ قرآن مجید کی (‏‏‏‏خوش اسلوبی سے) ادائیگی کو اتنی اہمیت دیں گے جتنی کہ تیر کے سیدھا کرنے کو دی جاتی ہے، لیکن اس کا بدلہ دنیا میں وصول کریں گے اور اس کے (‏‏‏‏اجر و ثواب کو) آخرت تک مؤخر نہیں کریں گے۔
1    2    3    Next