نوٹ: یہ صفحہ خاص طور ان احباب کے لیے بنایا گیا ہے جو اس حدیث کو فور کلر میں ورڈ فائل میں save کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کو copy کیجئے اور ورڈ فائل میں pasteکر دیں۔
سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا

1937. تصویرکشی

حدیث نمبر: 2863
-" نهى عن الصور في البيت، ونهى الرجل أن يصنع ذلك".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں تصاویر رکھنے سے منع فرمایا اور اس بات سے بھی منع فرمایا کہ آدمی تصویریں بنائے۔

حدیث نمبر: 2864
-" يخرج عنق من النار يوم القيامة لها عينان تبصران وأذنان تسمعان ولسان ينطق يقول: إني وكلت بثلاثة: بكل جبار عنيد وبكل من دعا مع الله إلها آخر وبالمصورين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت آگ کی ایک لپٹ نکلے گی، اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گی، اس کے دو کان ہوں جن کے ذریعے وہ سنے گی اور ایک زبان ہو گی جس کے ذریعے وہ بولے گی۔ وہ کہے گی: تین قسم کے آدمی میرے سپرد کر دیے گئے ہیں: (‏‏‏‏۱) سرکش اور متکبر، (‏‏‏‏۲) جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو بھی پکارا اور (۳) تصویر بنانے والا۔